احمد آباد کے جوہا پورا علاقے میں واقع ایف ڈی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے
والی مسلم طالبات نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک منفرد مسٔال پیش کی ہے۔
دراصل گجرات میں دیوالی کے موقع پر گھروں میں رنگ برنگے رنگوں سے خوبصورت
رنگولی بنا کر آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے۔ ایسے میں اسکول
میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات نے رنگولی بنا کر ایک
شاندار مثال پیش کی
ہے۔ رنگولی بنانے والی طالبات نے کہا کہ ہم نے ایسے کلر کا انتخاب کیا ہے جو تمام مذاہب کے ساتھ یکجا ہے۔ جیسے سبز رنگ مسلمانوں کے لئے سمجھا جاتا ہے تو وہیں بھگوا رنگ ہندوؤں کے لئے ہے۔
اس لئے ایسے رنگوں سے ایک مور بنایا گیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہندوستان ایک مور کی طرح ہے۔ جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ مل جل کر رہنا ہے۔